ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے مسائل کو حل کرنےکی ایماندارانہ کوشش جاری رہے گی : تنظیم دفتر میں وزیر دیش پانڈے کی تشہیری مہم

بھٹکل کے مسائل کو حل کرنےکی ایماندارانہ کوشش جاری رہے گی : تنظیم دفتر میں وزیر دیش پانڈے کی تشہیری مہم

Thu, 03 May 2018 21:41:24    S.O. News Service

بھٹکل:3/مئی (ایس او نیوز) تعلقہ میں کئی مسائل ہیں ، اتی کرم کا مسئلہ ہو، آثار قدیمہ کے قانون کو لےکر پیدا ہونے والے مسائل ہوں، ڈرنیج سمیت عوام کو جتنے بھی مسائل کا سامنا ہے ان کا مستقل حل نکالنے کے لئے ایماندارانہ کوشش جاری رکھنے کا ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے تیقن دیا۔

جمعرات کو انتخابی تشہیری مہم کے دوران تنظیم دفترپہنچ کر کانگریس پارٹی کے تشہیری مہم کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس اتی کرم مسئلہ کو لے کر سنجیدہ ہے، جب یوپی اے کی حکومت تھی تو قانون تشکیل دیا گیا تھا، ہم کبھی اتی کرم داروں کو نکال باہرکرنے نہیں دیں گے۔ جہاں تک اندرونی نالیوں (ڈرنیج )کا مسئلہ ہے اس کے حل کے لئے 200کروڑروپئے منظور کئے گئے ہیں، ضابطہ اخلاق کے جاری رہتے کوئی اعلان کرنا ممکن نہیں ہے ، کام کے نفاذ کے لئے لیڈران اور عوام کے ساتھ بات کرنے کے بعد کوئی حل نکالا جائے گا، جوبھی کرنا ہے قانون کے دائرے میں کرنا ہے جس کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہونے کی بات کہی۔ ضلع پنچایت، تعلقہ پنچایت انتخابات میں اقلیت مسلمانوں کو نمائندگی دینے کے مطالبے پر دیش پانڈے نے کہاکہ انتخابات میں سیاست ہوتی ہے، جن کو انتخابی سیاست میں شریک ہونا ہے انہیں چاہئے کہ وہ عوام کے درمیان رہتے ہوئے قائد کے طورپر ابھرنے کی بات کہی۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا ، تنظیم کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری ، سیاسی پینل کے کنونیر عبدالرقیب ایم جے ندوی وغیرہ موجود تھے۔


Share: